کاروبار
09 مارچ ، 2012

پشاور :ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر پندرہ روپے فی کلو کا اضافہ

پشاور :ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر پندرہ روپے فی کلو کا اضافہ

پشاور… پشاور میں ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر پندرہ روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ شہر میں ایل پی جی 155 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا ر ہی ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر بخت منیر نے جیو نیوز کو بتا یا کہ ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں مزید 15 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایل پی جی 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی تھی جو اب بڑھ کر 155 کلو ہو گئی ہے۔بخت مینر کا کہنا تھا کہ مائع پیٹرولیم گیس کی قیمتوں میں اضافہ کمپنیوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :