24 مئی ، 2013
لاہور…لاہور میں لڑکیوں کی جمناسٹک کے مقابلے ہو ئے جس میں انہوں نے مہارت کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ لاہور میں نیشنل ویمن جمناسٹک چیمپئن شپ کے لیئے تین ٹیموں کی بارہ جمناسٹ نے کوالیفائی کیا۔ پنجاب اور ریلویز کی جمناسٹس کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ ٹائٹل پنجاب نے 76 پوائنٹس کے ساتھ اپنے نام کر لیا۔ ریلویز نے 68 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور سندھ نے 36 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجاب کی کومل گل کو بہترین جمناسٹ قرار دیا گیا۔