پاکستان
09 مارچ ، 2012

پاکستان سے نمٹنے کیلئے بھارت کا امریکا سے تعاون کا اعتراف

پاکستان سے نمٹنے کیلئے بھارت کا امریکا سے تعاون کا اعتراف

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…بھارتی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی فوج امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے ساتھ انسداد دہشت گردی پر کام کر رہی ہے۔ اس کی بڑی وجہ پاکستان اور اسلامی عسکریت پسندوں سے نمٹنا ہے اس کیلئے وہ اسرائیل،امریکا اور دیگر مغربی ممالک کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔اسٹریٹجی پیج کی رپورٹ کے مطابق بھارت خطے میں بالادستی اورمقامی سپر پاور بننے کی راہ میں رکاوٹ اسلامی عسکریت پسندوں کو خیال کرتا ہے،اس لیے امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کی موجودگی چاہتا ہے۔ امریکی ا سپیشل فورسز کے اہلکارخاموشی سے بھارت میں موجود ہ ہیں اورکچھ بھارتی آپریٹرز بھی امریکا کا دورہ کر تے ہیں اس سارے عمل کو مکمل رازداری میں رکھا گیا ہے۔امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کے خطے میں کئی ممالک سے تعلقات ہیں ۔بھارت نے پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے متعلق امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ کو معلومات فراہم کرنے کی پیش کش بھی کی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں مقامی کمیونسٹ پارٹیوں نے اس مسئلے کواٹھا لیا ہے۔سرد جنگ کے دوران بھارتی دعوی تھا کہ وہ غیرجانبدار ہے اور سوویت یونین سے ہتھیاروں کی خریداری تک تعلق ہے اور سوشلزم پر یقین رکھتا ہے۔گزشتہ دو دہائیوں میں بھارت کے سوشلسٹ کی طرف جھکاوٴ نہ ہونے کے برابر ہے اور زیادہ مغربی ہتھیار خریدنے کی طرف مائل ہو گیا ہے۔امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں پیش پیش ہے اس لیے بھارت Secret SOCOM سے اشتراک میں دلچسپی رکھتا ہے۔یہ کام انسداد دہشت گردی کے انٹیلی جنس معلومات جمع کرنے اور تربیت تک ہے لیکن اس کومکمل رازداری میں رکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :