25 مئی ، 2013
اسلام آباد…جوڈیشل کمیشن نیسندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق ججز کی مدت ملازمت میں توسیع کی سفارش چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دی گئی۔سندھ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج حبیب الرحمان شیخ کو ڈراپ کردیا گیا ،جن ججز کی ملازمت میں توسیع کی سفارش کی گئی ہے ان میں #جسٹس محمد فاروق شاہ، آفتاب احمد گوارا، ریاضت علی ساحڑ،صلاح الدین پنہور، فاروق علی چنا اور جسٹس عزیز الرحمان شامل ہیں ۔جوڈیشل کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی بھی سفارش کی ہے جن میں جسٹس ناصرحسین خان، جسٹس قیصر رشید اور جسٹس وقار احمد شامل ہیں۔پشاور ہائی کورٹ کے 4ایڈیشنل ججز کی مدت ملازمت میں ایک سال توسیع کی سفارش بھی کی گئی جن میں جسٹس اسد اللہ خان چمکنی، مسز ارشاد قیصر ،جسٹس روح الامین اورجسٹس شاہ جہان اخونزادہ شامل ہیں ۔