پاکستان
25 مئی ، 2013

ن لیگ کا ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ ،ذرائع

 ن لیگ کا ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ ،ذرائع

لاہور…مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بلوچستان میں اتحادی جماعتوں کوعبدالمالک کے نام پر اعتماد میں لے لیاہے اور ایک دو روز میں ڈاکٹر عبالمالک کے نام کا بحیثیت وزیر اعلیٰ بلوچستان باضابطہ طور پر اعلان کردیا جا ئے گا ۔ن لیگ کی قیادت کی ثناء اللہ زہری اور چنگیز مری کوبھی قائل کرنے کی کوششیں جا ری ہیں،جبکہ ثناء اللہ زہری اور چنگیز خان مری کے درمیان بلوچستان کی وزارت اعلیٰ پر اختلافات بر قرار ہیں۔

مزید خبریں :