25 مئی ، 2013
اسلام آباد…پیپلز پارٹی کے راہنما اور سابق وفاقی وزیر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے (ن)لیگ کی مدد کرنے کو تیار ہیں،اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں جمہوریت کا تسلسل جاری رہے،قومی مسائل کے حل کیلئے نوازشریف کا ساتھ دیں گے۔پیپلز پارٹی کے5سالہ دور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہہمارے پاس مینڈیٹ اتحادی جماعتوں کی وجہ سے تھاہم نے 18ویں ترمیم میں صوبوں کو خودمختاری دی۔