پاکستان
25 مئی ، 2013

ق لیگ نے شکایت زدہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

ق لیگ نے شکایت زدہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا

لاہور…مسلم لیگ ق کاکہناہے کہ بزرگ چیف الیکشن کمشنر اپنی عزت بچانے کیلئے شکایت زدہ حلقوں میں دوبارہ گنتی کرائیں، ق کے امیدوار کہہ رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی انہیں بھی اپنے ساتھ لے ڈوبی۔مسلم لیگ ق کے ٹکٹ ہولڈرز کااجلاس لاہورمیں چودھری شجاعت حسین کی صدارت میں ہوا،جس میں انتخابات میں شکست کے اسباب کا جائزہ لیا گیا،چودھری شجاعت نے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگ ق مرکز اور پنجاب میں موٴثر اور فعال اپوزیشن کا کردار ادا کریگی،انہوں نے بلوچستان میں ق لیگ کے جیتنے والے ارکان کو ہدایت کی کہ وہ نیشنل پارٹی کی حمایت کریں،اس موقع پرہارنے والے امیدوار پھٹ پڑے کہ پیپلز پارٹی سے انتخابی اتحاد ق لیگ کی شکست کی وجہ بنا، عوام نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کو قبول نہیں کیا۔

مزید خبریں :