کاروبار
25 مئی ، 2013

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر تیزی رہی

گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر تیزی رہی

کراچی…گزشتہ ہفتے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مجموعی طور پر تیزی رہی،کے ایس ای 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح پر پہنچنے کا ریکارڈ بھی بناڈالا۔جمعے کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 747 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار بدھ کے روز 21 ہزار 459 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 21 ہزار 283 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔پورے ہفتے اوسطاً 44 کروڑ شیئرز یومیہ کا لین دین ہوا جو اس سے پچھلے ہفتے سے 29 فی صد زیادہ ہے۔

مزید خبریں :