25 مئی ، 2013
اسلام آباد…آئندہ مالی سا ل کے بجٹ سے پہلے ، منی بجٹ کا خطرہ ٹل گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے سیلزٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس واپس کردیا۔ فیڈرل آف ریونیو کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایاکہ نگران حکومت نے سیلز ٹیکس میں اضافے کا آرڈیننس تیار کیا تھا جسے صدر نے نامنظور کرتے ہوئے، واپس وزیر اعظم کو بھیج دیا ہے۔ صدر کے دست خط نہ کرنے سے سیلز ٹیکس میں ایک فی صد اضافے کی تجویز منظور نہ ہوئی اور یہ شرح 16 فی صد پر ہی برقرار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو اس آرڈیننس کا مسودہ ازسر نو تیار کرنے پر غور کر رہا ہے۔ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے سے 30 جون تک 7 ارب روپے اضافی جمع ہوسکتے تھے۔