پاکستان
25 مئی ، 2013

سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا اور تدفین

سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا اور تدفین

گجرات…سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی اور تدفین کا عمل شروع کردیا گیا ہے، 10 سے زائد بچوں کو سپردخاک بھی کیا جاچکا ہے، جبکہ 3 بچوں کی نمازجنازہ رات 9 بجے ادا کی جا ئے گی ۔سانحہ گجرات میں جاں بحق ہونیوالے 16 بچوں اور ایک اسکول ٹیچر کی نماز نماز جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کا سلسلہ جاری ہے، اب تک گجرات کے گاوٴں راجے کی میں 7 بچوں اور ایک خاتون ٹیچر ، گاوٴں کنگ چنڑ دو بچوں اور گاوٴں کنگ سہالی میں 4 بچوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے جبکہ تدفین کا عمل جاری ہے،تین بچوں کی نماز جنازہ رات 9 بجے ادا کی جائیں گی۔

مزید خبریں :