کھیل
25 مئی ، 2013

کرس گیل بھی اسپاٹ فکسنگ کی زد میں، اسد روٴف کے سامان پرپولیس کا قبضہ

کرس گیل بھی اسپاٹ فکسنگ کی زد میں، اسد روٴف کے سامان پرپولیس کا قبضہ

نئی دلی…آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں بھارتی بورڈ کے صدرسری نواسن کے دامادگوروناتھ کو 29مئی تک ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاگیا،دامادجی پولیس کے رحم وکرم پرہیں مگرسسرجی کرسی چھوڑنے کوتیارنہیں،پولیس نے امپائراسدروف کے شاپنگ بیگ قبضے میں لینے کادعویٰ بھی کیاہے۔کل تک خوب مال بنانے والے چنئی سپرکنگزکے عہدیداراوربورڈ چیف سری نواسن کے داماد گورناتھ اب پولیس کے رحم وکرم پرہیں ،اُنہیں 29مئی تک ریمانڈپرپولیس کے حوالے کردیاگیا،دیکھتے ہیں پولیس اُن سے کیاکیااگلواتی ہے۔دوسری طرف اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود سسرجی کرسی چھوڑنے کو تیار نہیں ،بڑھتے دباوٴکے باوجودسری نواسن کا کہنا ہے کہ عہدہ نہیں چھوڑوں گا۔آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک کے بعد ایک نت نئی کہانیاں سامنے آرہیں ہیں اوراب بھارتی میڈیا نے کرس گیل کو بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گھسیٹ لیا،ان پربکیزسے تحفے لینے کاالزام ہے،اُدھرپولیس نے ایک بکی کوپکڑاتو اس کے پاس سے کڑک کڑک نوٹ بھی ملے،سونا بھی برآمدہوا۔پاکستانی امپائراسدروف کاتو پتہ نہیں چل رہا،لیکن ان کاسامان ضرورمل گیا،جسے وہ چھوڑآئے یا لانا بھول گئے،پولیس کادعویٰ ہے کہ ان کے شاپنگ بیگ قیمتی گھڑیوں،مہنگی جینزاورٹی شرٹس سے بھرے ہوئے تھے۔

مزید خبریں :