کاروبار
09 مارچ ، 2012

این ایل سی کو لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کا ٹھیکہ دے دیاگیا

این ایل سی کو لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کا ٹھیکہ دے دیاگیا

لاہور… پنجاب حکومت نے این ایل سی کو لاہور رنگ روڈ کے ٹول پلازوں کا ٹھیکہ دے دیا۔ آج سے رنگ روڈ پر آنے والی گاڑیوں سے ٹیکس کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز کو علم نہ ہونے کے باعث بحث وتکرار کے علاوہ ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں بھی لگی نظر آتی رہیں۔ این ایل سی حکام کے مطابق لاہور رنگ روڈ پر 12 مقامات پر ٹول پلازے تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ بعض پر ٹال ٹیکس لینے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فی بس 50روپے،فی ٹرک 60 روپے اور فی ٹرالر 100 روپے ٹیکس لیا جا رہا ہے۔ کاریں، ویگنیں، رکشے اور موٹر سائیکلیں ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں۔ دوسری جانب ٹال پلازوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی نظر آ رہی ہیں جس کی وجہ ٹیکس سے ٹرانسپورٹرز کی لاعلمی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی مہنگے فیول اور کئی مقامات پر ٹیکس دینے کی وجہ سے پریشان ہیں، اب یہ نیا ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :