پاکستان
27 مئی ، 2013

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں 8سے 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کراچی… کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش سے شہری بلبلا اٹھے ہیں ، 8سے 12گھنٹے بجلی کی آنکھ مچولی نے معمولات زندگی ٹھپ کرکے رکھ دیے ہیں۔ کے ای ایس سی کے مطابق لوڈ شیڈنگ میں اضافہ گیس کی فراہمی میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔کراچی میں طویل اورغیراعلانی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی یومیہ 10 گھنٹوں سے زاید لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دشوار کردیا ہے۔ کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں۔دن میں کئی گھنٹے بجلی کی بندش کے بعد رات گئے بھی بیشتر علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہتی ہے۔ دوسری جانب ترجمان کیای ایس سی کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سیگیس کی فراہمی میں مسلسل کمی کا سامنا ہے۔ موسم گرما میں سوئی سدرن گیس کمپنی یومیہ مقرر ہ 276 ملین مکعب فٹ گیس کے بجائے 120 ملین مکعب فٹ گیس فراہم کررہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ایسے حالات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھائے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :