انٹرٹینمنٹ
09 مارچ ، 2012

جیمز کیمرون بحرالکاہل کی گہرائی میں غوطہ خوری کی تیاریوں میں مصروف

جیمز کیمرون بحرالکاہل کی گہرائی میں غوطہ خوری کی تیاریوں میں مصروف

نیویارک … ہالی وڈ کے مایہ ناز فلمساز و ہدایتکار جیمز کیمرون ایک انوکھے انداز کی مہم جوئی کیلئے پر تول رہے ہیں۔ کامیاب ترین فلمیں بنانے کا ریکارڈ رکھنے والے جیمز کیمرون بحرالکاہل کی گہرائی میں غوطہ خوری کرنے اور دنیا کے گہرے ترین مقام ماریانا ٹرنچ میں جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں، یہ شوق انہیں فلم ٹائی ٹینک کے وقت سے ہے جسے اب وہ عملی شکل دینا چاہتے ہیں، اس سلسلے میں کیمرون ایک خاص قسم کی آبدوز استعمال کریں گے، وہ گزشتہ 50 برسوں میں ماریانا ٹرنچ جانے والے پہلے انسان ہوں گے اور 11 ہزار میٹر گہرائی میں 6 گھنٹے سے زائد وقت گزاریں گے۔

مزید خبریں :