کھیل
31 مئی ، 2013

اسپاٹ فکسنگ:میڈیا کو گروناتھ اور میاپن کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ مل گیا

اسپاٹ فکسنگ:میڈیا کو گروناتھ اور میاپن کی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ مل گیا

نئی دلی…آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں روز ایک نیا انکشاف سامنے آرہا ہے، بھارتی میڈیا نے گروناتھ اور میاپن کے درمیان ہونے والی گفتگو کا ٹرانسکرپٹ حاصل کرلیا ،جس میں میاپن نے گروجی کو بتایا کہ اس کے بارے میں آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو وارننگ دی تھی ، آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل ہی آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو وارننگ دی تھی ،یہ کہنا تھا کہ گروناتھ کا وندو سے ،بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ٹرانسکرپٹ حاصل کرلی جس میں میاپن نے وندو کو بتایا کہ اپریل میں آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل آئی سی سی نے بی سی سی آئی کو ہدایت کی تھی کہ میاپن کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی خصوصی وارننگ دی تھی ، کہ وہ آئی پی ایل کے دوران بکیز سے رابطہ کرسکتا ہے ،میڈیا کو حاصل ہونے والی ٹرانسکرپٹ کے مطابق گروناتھ میاپن ،وندو کو فکسنگ کے حوالے سے ہدایت دیتاپایا گیا ہے

مزید خبریں :