پاکستان
01 جون ، 2013

عمران خان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

 عمران خان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے

لاہور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ترجمان تحریک انصاف کے مطابق عمران خان کو ڈاکٹرز نے مزید چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے اور وہ لاہور میں ہی قیام کریں گے۔ قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں عدم شرکت کی وجہ سے پہلے روز عمران خان رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے حلف بھی نہیں اٹھا سکیں گے۔

مزید خبریں :