01 جون ، 2013
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں آمد پر نئے اراکین کی میڈیا سے گفت گو نئے اراکین قومی اسمبلی نے ایوان میں آمد پر مختلف خیالات کا اظہار کیا ، ن لیگ کے اراکین نے حکومت اور پارٹی کے کردار پر بات کی تو دیگر جماعتوں نے اپوزیشن میں رہ کر اپنی ذمہ داریوں کا بتایا ۔ بلوچستان سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر بلوچ نے کہاکہ اگر یہ حکومت بلوچستان کامسئلہ حل نہ کرسکی تو پھر اور کوئی نہیں کرسکے گا۔مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار نے کہاکہ وفاقی کابینہ آئین کی متعین تعددا سے بھی کم ہوگی ۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد قومی اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ اگر اس اسمبلی نے کارکردگی نہ دکھائی تو ان کا حال گزشتہ اسمبلی سے بھی برا ہوگا۔متحدہ قومی موومنٹ کے فاروق ستار نے کہاکہ وہ مرکز میں اپوزیشن کا کردار اداکریں گے ۔ن لیگ کے احسن اقبال نے کہاکہ وہ ان کی جماعت میڈیا کو مسائل کے حل میں پارٹنر بناکر چلے گی ، انہوں نے کہاکہ وہ وزیراطلاعات نہیں بن رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی شیریں مزاری اور عارف علوی نے کہاکہ وہ اسمبلی میں مضبوط اور ذمہ دار اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے