کھیل
01 جون ، 2013

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل نے انگلینڈ میں بھارتی ٹیم کا پیچھا نہ چھوڑا

لندن…چمپئز ٹرافی کے دوران آئی سی سی کا اینٹی کرپشن یونٹ انڈین ٹیم پر سخت نگرانی رکھے گا بھارتی میڈیا کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد بھارتی ٹیم کے ہمراہ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ بھی انگلینڈ میں موجود ہیں ، ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے موبائل نمبرز اینٹی کرپشن یونٹ کے پاس جمع کرادیں،لندن میں ٹیم کی سخت نگرانی کی جارہی ہے،جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ہدایت کی ہے کہ انجری کے علاوہ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں پر کوئی بات نہ جائے۔

مزید خبریں :