01 جون ، 2013
لندن…نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں پانچ وکٹ سے ہرا دیا، مارٹن گپٹیل نے سنچری اسکور کی، لارڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کوٹ پر 227 رنز بنائے،جوناتھ ٹراٹ37 رنز بناکر نمایاں رہے ،ٹم ساؤتھی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ،جواب میں کیوی ٹیم ابتداء میں لڑکھرانے کے بعد میچ پانچ وکٹ سے جیت گئی۔ اوپنر مارٹن گپٹل 103 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے تین میچز کی سیریز میں کیوی ٹیم نے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔