کاروبار
01 جون ، 2013

پنجاب :گندم کی پیداوار میں ہدف سے15لاکھ ٹن کمی

پنجاب :گندم کی پیداوار میں ہدف سے15لاکھ ٹن کمی

لاہور…پنجاب میں اس بار ہدف سے 15 لاکھ ٹن گندم کم پیدا ہوئی،جس کے باعث صوبے کو 45ارب روپے کا مالی نقصان اُٹھاناپڑا،جبکہ اس سے غربت کے علاوہ مہنگائی میں اضافے کا بھی امکان ہے۔پاکستان ایگری فورم کے صدر ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ زیر کاشت رقبے میں کمی ،کھادوں کے کم استعمال ،منصوبہ بندی کے فقدان اور زرعی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پیداوارکم ہوئی اورصوبے میں گندم کی نئی فصل کی خریداری کا ہدف پورا نہ ہوسکا ، ان کاکہناتھا کہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت1500 روپے فی من تک جاپہنچی ہے، انہوں نے زوردیا کہ پنجاب کردار ادا کرتے ہوئے کم سے کم 50 لاکھ ٹن چاول پیدا کرے اور 30 لاکھ ٹن چاول دوسرے صوبے پیدا کریں، ورنہ معاشی بحران مزید بڑھے گا۔

مزید خبریں :