01 جون ، 2013
واشنگٹن…سائنسدانوں نے یہ خوشخبری سنائی ہے کہ مریخ پر پانی کی موجودگی کے حتمی ثبوت مل گئے ہیں۔مریخ کے مدار سے نظر آنے والی وادیوں، گزرگاہوں اور ڈیلٹا کے بارے میں بہت عرصے سے خیال کیا جا رہا تھا کہ انہیں پانی نے بنایا ہے، لیکن اب مریخ کی گاڑی ”کیوروسٹی “نے اس بات کا ثبوت‘ فراہم کر دیا ہے۔ سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انہیں سرخ سیارے کے ڈیڑھ سو کلومیٹر چوڑے گیل گڑھے کے فرش پر گول کنکر ملے ہیں جن کی گول شباہت زمین کے دریاوٴں میں ملنے والی بجری جیسی ہے۔ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ یہاں کبھی دریا رہا ہو گا۔