پاکستان
01 جون ، 2013

چنیوٹ: جواری شوہر نے بیوی کو ہی جوئے میں ہاردیا

چنیوٹ …چنیوٹ میں جواری شوہر نے پیسے ختم ہونیپراپنی بیوی کو ہی جوئے میں ہاردیا،بیوی نے جیتنے والے جواریوں کے ساتھ جانے سے انکار کیا تو شوہر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔چنیوٹ کے محلہ سٹیلائٹ ٹاوٴن میں چند جواری جوا کھیل رہے تھے، اس دوران منور نامی جواری 15 ہزار روپے ہار گیا، رقم ختم ہوئی تو منور نے اپنی بیوی صائمہ کوداوٴ پر لگایا اور اسے بھی ہاردیا۔ جیتنے والے جواری منور کی بیوی صائمہ کو لینے منور کے گھر پہنچے تو صائمہ نے جواریوں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ بیوی کے انکار پر منور نے طیش میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ چیخ و پکار سن کر پڑوسی جمع ہوئے اور جواریوں کو مارمار کر وہاں سے بھگایا، اطلاع ملنے پر پولیس نے صائمہ کے شوہر ملزم منور کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے، رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق منور لکڑی کے فرنیچر کا کام کرتا تھا،لیکن نشے کی لعنت نے ملزم کو سب کام کاج چھوڑ کر جوا کھیلنے کی عادت ڈال دی۔

مزید خبریں :