دنیا
02 جون ، 2013

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ مزید بڑھ گئی،متعدد مکانات تباہ

 کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ مزید بڑھ گئی،متعدد مکانات تباہ

لاس اینجلس …امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ مزید بڑھ رہی ہے۔لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں لگنے والی آگ نے 20 ہزار ایکڑ سے زائد کا رقبہ اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔یہ آگ کئی دنوں سے لگی ہوئی ہے اور دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید پھیل رہی ہے ،امریکی ادارہ برائے جنگلات کے مطابق اب تک آگ سے 5 مکانات تباہ ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد رہائش عمارتوں کو خالی کرایا جا چکا ہے ،فائر فائٹرز آگ بھجانے کی بھر پور کوششیں کر رہے ہیں۔لاس اینجلس کاوٴنٹی حکام کے مطابق آگ سے فضا میں مضر صحت دھواں پھیل رہا ہے جس سے رہائشی آبادیوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :