دنیا
02 جون ، 2013

ترکی: استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری

ترکی: استنبول میں حکومت مخالف مظاہرے تیسرے روز بھی جاری

استنبول … ترکی کے شہر استنبول میں تیسرے روز بھی حکومت مخالف مظاہروں میں کوئی کمی نہیں آئی، مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں پر بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔ درخت کاٹنا ترک حکومت کو مہنگا پڑگیا، تین روز سے ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں نے استنبول کے تقسیم اسکوائر پر آج شدت اختیار کر لی۔ ترکی کا تقسیم اسکوائر مصر کے تحریر اسکوائر میں تبدل ہورہا ہے، 3 روز سے ہزاروں مظاہرین وزیر اعظم ہاوٴس کے سامنے تقسیم اسکوائر پر جمع ہیں۔ وقفے وقفے سے مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ رات پولیس تقسیم اسکوائر سے پیچھے ہٹ گئی تھی مگر آج پھر پولیس اور مظاہرین میں زبردست جھڑپیں ہوئیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی تو مظاہرین بھی مشتعل ہوگئے اورپولیس اور مظاہرین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

مزید خبریں :