پاکستان
03 جون ، 2013

ججز نظربندی کیس : پرویز مشرف کیخلاف نامکمل چالان عدالت میں جمع

ججز نظربندی کیس : پرویز مشرف کیخلاف نامکمل چالان عدالت میں جمع

اسلام آباد … ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے خلاف نامکمل چالان عدالت میں جمع کرادیا گیا ہے، چالان میں گواہوں کی فہرست میں 16 افراد کے نام شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف نامکمل چالان اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت میں استغاثہ کی جانب سے جمع کرایا گیا۔ 10 وکلاء کے پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیانات بھی چالان کا حصہ ہیں۔ چالان کے ساتھ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے ججز کی رہائی کے متعلق اعلان کی سی ڈی اور 3 نومبر کے ایمرجنسی کے نفاذ سے متعلق اخباری تراشے بھی ہیں۔

مزید خبریں :