پاکستان
03 جون ، 2013

مستونگ: فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

مستونگ: فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا، 2 اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

مستونگ … مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں فورسز کے قافلے کے قریب ریموٹ بم دھماکہ میں 2 اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ سرچ آپریشن کیلئے اسپلنجی جارہا تھا کہ سٹرک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار ساجد اور غلام قمر جاں بحق جبکہ 2 اہلکار عبدالحکیم اور غلام نبی زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید خبریں :