پاکستان
03 جون ، 2013

72 گھنٹے میں کارکنان کے قاتل گرفتار نہ ہوئے احتجاج کریں گے،ثروت اعجاز

72 گھنٹے میں کارکنان کے قاتل گرفتار نہ ہوئے احتجاج کریں گے،ثروت اعجاز

کراچی …گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سنی تحریک کے دو کارکنوں کی نماز جنازہ ایم اے جنا ح رو ڈ پر ادا کردی گئی۔ سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب ہیں کارکنوں کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے۔ گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سنی تحریک کے کارکن فہیم قادری اور جواد قادری کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر مرکزی عیدگاہ مسجد کے باہر پڑھائی گئی۔ مقتولین کی نماز جنازہ سنی تحریک کے مرحوم رہنما سلیم قادری کے بیٹے بلال قادری نے پڑھائی تھی۔اس سے قبل سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے ہمارے کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سانحہ نشترپارک سے لے کر ابتک ہمارے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب ہیں۔ سربراہ سنی تحریک نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر کارکنان کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملگ گیر احتجاج کریں گے۔

مزید خبریں :