03 جون ، 2013
وہاڑی … جماعت اسلامی کے جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام نے جما عت اسلامی کو جاگیر دارانہ طرزِ سیاست کی وجہ سے مسترد کر دیا ہے۔ وہاڑی میں جامعہ تفہیم القرآن کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفت گو کر تے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ حیدر آباد کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے، اگر کراچی اور حیدر آباد میں امن قائم کر نا ہے تو وہا ں پر فوری طور پر دو بارہ انتخابات کروائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طا لبان کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کریں گے اگر کسی بھی جا نب سے اس کی آفر آئے تو اْس کو سنجید گی سے لینا چاہئے۔