پاکستان
03 جون ، 2013

فیصل آباد: لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، پاور لومز سیکٹر کے مزدور پریشان

فیصل آباد: لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، پاور لومز سیکٹر کے مزدور پریشان

فیصل آباد … فیصل آباد میں گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ یکساں کرنے سے صنعتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے، پاور لومز سیکٹر میں کام کی ایک شفٹ بند ہوگئی جبکہ مزدور پریشان ہیں۔ فیسکو کی جانب سے یکساں لوڈشیڈنگ کیلئے صنعتی علاقوں میں اب 4 کی بجائے 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے پاور لومز سیکٹر میں کام کی ایک شفٹ مکمل طور پر بند ہو گی ہے اور روزانہ اجرت پر کام کرنے والے مزدروں کو کام نہیں مل رہا۔ دوسری جانب پاور لومز مالکان نے پیدواری نقصان پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

مزید خبریں :