پاکستان
04 جون ، 2013

ایم کیو ایم کارکنان پر حراست میں تشدداورہلاکت معمول بن گیا: حیدرعباس رضوی

 ایم کیو ایم کارکنان پر حراست میں تشدداورہلاکت معمول بن گیا: حیدرعباس رضوی

کراچی… ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے نائن زیرو پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر حراست میں تشدداورہلاکت معمول بن گیاہے۔ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے رکن اور کے ٹی سی کے رکن ایاز حسن کو ٹول پلازا کے قریب سے اغوا کیا گیا اور ان کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ایم کیوایم ماڑی پوریونٹ کے کارکن کوقتل کردیاگیا، دہشت گردوں نے اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے کارکنوں کونشانہ بناناشروع کردیا ہے۔ دہشتگرد نارتھ ناظم آبادکے شادی ہال میں بھتے کی پرچیاں دے رہے ہیں۔

مزید خبریں :