پاکستان
04 جون ، 2013

کراچی: پْرتشددواقعات میں ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

کراچی: پْرتشددواقعات میں ہلاکتوں کی تعداد7 ہوگئی

کراچی…کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق رات گئے مرزاآدم خان روڈ ، ماڑی پور روڈ پر مچھر کالونی اسٹاپ اور گلشن بونیر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ناظم آباد نمبر 2 میں بھی مکان سے ایک شخص کی لاش ملی۔ پولیس کاکہناہے کہ موسمیات چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہواجبکہ اسٹار گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ٹیکسی پر فائرنگ کردی جس سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ سرجانی میں گھر سے خاتون کی لاش ملی ہے۔پیر کے روز بھی ایم کیو ایم ماڑی پور سیکٹر کے رکن بابر سمیت تین افراد مارے گئے تھے۔ کراچی میں آج فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں خاتون سمیت 7افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :