پاکستان
04 جون ، 2013

پاکستانی سفارت کارپر حملے کا الزام ،دہلی پولیس کا2افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

پاکستانی سفارت کارپر حملے کا الزام ،دہلی پولیس کا2افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

نئی دہلی…بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے فرسٹ سیکریٹری ضرغام رضا پر حملے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ دلی پولیس کے مطابق دونوں افراد کو پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور دونوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔گزشتہ روز نئی دلی میں ضرغام رضا پر اس وقت حملہ کیا گیا تھا جب وہ ہائی کمیشن سے گھر جارہے تھے۔حملے میں ان کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا۔

مزید خبریں :