05 جون ، 2013
پشاور…پشاور پولیس نے چمکنی میں کارروائی کرتے ہوئے چار کار چوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں برآمد کر لیں۔ گرفتار کارچوروں میں پولیس کا پیٹی بند بھائی بھی شامل ہے۔ ڈی ایس پی چمکنی شوکت خان نے میڈیا کو بتایا کہ چمکنی سرکل کے دو تھانوں کی حدودمیں کارروائی کی گئی جس کے دوران 4 کارچوروں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے تین مسروقہ موٹر سائیکلیں اور گیارہ گاڑیاں برآمد کی گئیں۔ گرفتار کار چوروں میں پولیس اہلکار سہیل بھی شامل ہے۔ڈی ایس پی شوکت خان نے کہا کہ ایم پی اے ارباب جہانداد کے کزن کے گھر پر حملے میں گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے اور پولیس جلد دیگر ملزمان تک بھی پہنچ جائے گی ۔