05 جون ، 2013
اسلام آباد…ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق قریشی پر مشتمل بنچ کریگا۔ دو رکنی بنچ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر کل (جمعرات) سماعت کرے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی تھی۔