پاکستان
07 جون ، 2013

حیدرآباد:بچوں کی لڑائی سے شروع ہونیوالی دشمنی ، 4 بھائیوں کوقتل کردیا گیا

حیدرآباد:بچوں کی لڑائی سے شروع ہونیوالی دشمنی ، 4 بھائیوں کوقتل کردیا گیا

حیدرآباد…بچوں کی لڑائی سے شروع ہونیوالی دشمنی کی وجہ سے ،حیدرآباد میں 4 بھائیوں کو سرعام گولیاں مار کے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق چاروں بھائیوں کی ہلاکت کا واقعہ دیرینہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ حیدرآباد کے علاقے حسین آباد چوک میں 6 ماہ قبل بچوں کی لڑائی کیدوران سولنگی اور عباسی برادری میں تصادم ہوا، جس میں سولنگی برادری کے افراد نے عباسی برادری کے ایک شخص کو قتل کردیا۔ دونوں برادریوں کے افراد کے خلاف حسین آباد تھانے میں مقدمہ درج تھا، آج سولنگی برادری سے تعلق رکھنے والے غلام مرتضٰی سولنگی، آصف سولنگی، ولی سولنگی اور بلال سولنگی مقدمے کی پیشی پر عدالت جارہے تھے کہ مسلح افراد نے انہیں راستے میں روک کر ان پر اندھادھند فائرنگ کردی،جس سے چاروں بھائی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ لاشیں حسین آباد میں ان کے گھر پہنچادی گئی ہیں۔ کسی بڑے تصادم کے پیش نظر شہر بھر سے پولیس کی بھاری نفری حسین آباد چوک پر تعینات کردی گئی ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :