پاکستان
07 جون ، 2013

تجلیوں سے بھرپور شب معراج میں جیوکی خصوصی نشریات

تجلیوں سے بھرپور شب معراج میں جیوکی خصوصی نشریات

کراچی …تجلیوں سے بھرپور شب معراج میں جیو پر خصوصی نشریات پیش کی گئیں،معروف اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے واقعہ معراج بیان کیا۔ شب معراج کی انوار وتجلیات سے بھرپور ساعتوں سے فیض یاب ہونے کے لئے جیو نیٹ ورک نے ذکر و ثنائے مصطفی سے آراستہ اجتماع کا اہتمام کیا، جس کی براہ راست نشریات صبح صادق تک جاری رہیں۔ مشہورومعروف نعت خوانوں اور عامر لیاقت حسین نے نذرانہ عقیدت پیش کئے۔مذہبی اسکالر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے مخصوص اور دل نشین انداز میں شب معراج کے فضائل اور علمی نکات بیان کیے۔محفل میں خواتین اور بچوں کی کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔معروف عالم دین مولانا بشیر فاروقی نے طویل اور رقت آمیز دعا کرائی۔محفل کا اختتام درود و سلام پر ہوا۔

مزید خبریں :