07 جون ، 2013
پشاور…پشاور میں پولیس نے تاوان کے لیے اغواء کے گئے دس سالہ بچے کو بازیاب کرالیا۔ بچے کو ٹیویشن پڑھانے والا ٹیچر ہی اغواء میں ملوث نکلا۔ پولیس نے ٹیچر کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق دس سالہ تنویر علی شاہ چار روز قبل ٹیویشن پڑھنے کے لیے گیا اور اسے اغواء کرکے کوہاٹ منتقل کر دیا گیا بچے کی بازیابی کے لیے اغواء کارروں نے بارہ لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کو بازیاب کرا لیا جبکہ اغواء میں ملوث ٹیچر وقاص اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ٹیچر وقاص نے پولیس کو بتایا کہ اسے ٹیویشن فیس ادا نہیں کی جا رہی تھی ۔