07 جون ، 2013
کراچی … پاکستان تحریک انصاف نے پی ایس 128 کے 6 پولنگ اسٹیشنوں پر 8 جون کو ہونے والے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی آئی اعلامیہ کے مطابق عنایت خٹک کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور مولانا اورنگزیب فاروقی دونوں پی ایس 128 میں دھاندلی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ پی ایس 128 کے پورے حلقے میں فوج کی نگرانی میں دوباہ الیکشن کرایا جائے۔