پاکستان
07 جون ، 2013

پی ٹی آئی والے جے یو آئی ف کے حامیوں کے گھر جلا رہے ہیں،امان اللہ

پشاور… امیر جمعیت علماء اسلام (ف)خیبر پختون خواشیخ امان اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے حمایتی ہنگو میں جمعیت والوں کے گھروں اور دُکانوں کو جلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنگوسے سابق رکن صوبائی اسمبلی عتیق الرحمان کے خلاف ایف آئی آر بے بنیاد ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر جمعیت علماء اسلام (ف) شیخ امان اللہ کا کہنا تھا کہ ہنگو میں ان کی جماعت کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے فرید خان کے قتل سے عتیق الرحمان کا کوئی تعلق نہیں۔ ان کے خلاف ایف آئی آر بے بنیاد ہے۔ جس کا مقصد اسے ضمنی انتخابات سے دور رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر، وزیر اعظم اور صوبائی حکومت ہنگو واقعات کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عتیق الرحمان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لی جائے۔

مزید خبریں :