07 جون ، 2013
جیکب آباد…سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ دس جماعتی اتحاد انتخابات تک تھا جو کہ اب ختم ہوچکا ہے، اتحاد کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے سندھ کی قوم پرست جماعتوں کو نقصان پہنچا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پارٹی کے دیگر رہنما ڈاکٹر دودو مہیری، روشن علی برڑو، مولا بخش لغاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ سید جلال محمود شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبوں کی حکومتوں نے اپنا ایجنڈا دے دیا ہے لیکن سندھ حکومت نے ابھی تک کوئی ایجنڈا نہیں دہا۔آج بھی لوٹ مار اور بدعنوانیوں کی بازار گرم ہے۔ اس صورتحال میں سندھ کی بدحالی،سماجی اور بدامنی جیسے مسائل حل ہونا نا ممکن ہیں۔