پاکستان
07 جون ، 2013

متحدہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی

متحدہ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست جمع کرادی۔ایم کیو ایم کی جانب سیایوان میں فیصل سبزواری کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لئے فیصل سبزواری کو نامزد کردیا ہے۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم فرینڈلی اپوزیشن تو نہیں ہوگی لیکن دشمنی پر مبنی بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی دارلخلافہ کو دہشت گردی کا سامنا ہے ۔فیصل سبزواری نے کہا کہ بجٹ میں امن و امان کے محض اربوں روپے مختص نہ کئے جائیں بلکہ عملی اقدامات بھی کئے جائیں۔

مزید خبریں :