07 جون ، 2013
اسلام آباد…سابق نگراں وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کے صاحبزادے غلام مرتضیٰ جتوئی کو وفاقی وزیر برائے پیداوار بنادیا گیا۔غلام مرتضیٰ جتوئی 1979 سے 1983 تک چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل نواب شاہ کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، 1988 میں سندھ کی صوبائی حکومت میں وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیئے،1990 سے 1992 کے دوران وفاقی وزیر برائے مواصلات رہ چکے ہیں،اُس کے علاوہ وزیر برائے سمندر پار پاکستانی اور وزیر برائے خوراک و زراعت کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔