پاکستان
07 جون ، 2013

کراچی میں قیام امن ، ہر جماعت سے تعاون کیلئے تیارہیں، جماعت اسلامی

کراچی میں قیام امن ، ہر جماعت سے تعاون کیلئے تیارہیں، جماعت اسلامی

کراچی…جماعت ِ اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک بالخصوص کراچی میں حقیقی قیام امن کے لیے حکومت سمیت ہر جماعت سے تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔جماعت اسلامی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کی شہادت اور کراچی میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لسبیلہ چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر معراج الہدی ٰ نے کہا کہ کراچی میں قیام امن اور معاشی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والوں کو اقتدار سے باہر رکھا جائے،انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔مظاہرے میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔انہوں نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کراچی میں امن و امان کے قیام اور جماعت اسلامی کے رہنماوٴں اور کارکنوں کے قاتلوں کی گرفتاری کے مطالبات درج تھے۔

مزید خبریں :