پاکستان
07 جون ، 2013

شدید گرمی سے غذر میں گلیشئرز پگھلنیلگے،دریائے غذر کی سطح بلند

شدید گرمی سے غذر میں گلیشئرز پگھلنیلگے،دریائے غذر کی سطح بلند

گلگت …شدید گرمی کی وجہ سے غذر میں گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا عمل جاری ہے،دریائے غذر کی سطح بلند ہوگئی ہے۔ جبکہ ندی نالوں میں پانی کے تیز بہاوٴ نے نشیبی علاقوں میں کٹاوٴ پیدا کردیا ہے۔شدید گرمی نے ملک کے میدانی علاقوں کی طرح گلگت بلتستان میں برف کے پہاڑوں پر بھی ڈیرے ڈال لیے ہیں، سورج کی تپش سے غذر کے گلیشئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ گلیشئرز کا پانی ندی نالوں سے گزر کر دریائے غذر میں گر رہا ہے، جس سے دریا کی سطح بلند ہوگئی ہے، پانی کے تیز بہاوٴ کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں کٹاوٴ جاری،متاثرہ علاقوں سے مکینوں نے محفوظ مقامات پر نقل مکانی بھی شروع کردی ہے، صورتحال پر متاثرہ علاقوں کے مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ورکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے گلگت چترال روڈ کو کئی گھنٹے ٹریفک کے لئے بند رکھا۔

مزید خبریں :