پاکستان
07 جون ، 2013

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں گھر پر ڈرون حملہ، 7 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں گھر پر ڈرون حملہ، 7 افراد جاں بحق

میرانشاہ … شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے شوال میں جاسوس طیارے نے گھر پر 2 میزائل داغے۔ ڈرون حملے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ حملے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاسوس طیارے کے میزائل حملے کے بعد علاقے میں خوف پھیل گیا جبکہ حملے کے بعد بھی امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہنے سے امدادی کارروائیاں تاخیر سے شروع کی گئیں۔

مزید خبریں :