07 جون ، 2013
چمن…چمن کے مغوی سرجن ڈاکٹر مبشر حسن کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث ضلع کے تمام سرکاری اسپتال بدستور احتجاجاً بند ہیں۔27 اپریل کو چمن سے اغواء کیا جانے والا سرجن ڈاکٹر مبشر حسن کو تاحال بازیاب نہیں کرایا جا سکا ہے ، مغوی سرجن کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا احتجاج گزشتہ ایک ماہ سے جاری ہے ، احتجاج کے باعث چمن کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر اسپتال سمیت ضلع کے تمام سرکاری اسپتال بھی احتجاجا بند ہے ، جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اغواء کاروں نے مغوی سرجن کی رہائی کے بدلے چار کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔