07 جون ، 2013
پیرس … اسپین کے رافیل نڈال سربیا کے نوواک جوکوچ کو شکست دے کر فرنچ اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ رولینڈ گیروس میں رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ کے درمیان سیمی فائنل انتہائی سنسنی خیز رہا ، تقریباً 5 گھنٹے جاری رہنے والا میچ رافیل نڈال نے 6-4، 3-6،6-1، 6-7، اور 9-7 سے جیتا۔ دوسرے سیمی فائنل میں جو ویلفریڈ سونگا اور ڈیوڈ فیرر کے درمیان مقابلہ ہے۔