10 مارچ ، 2012
میرپور… ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کل سے بنگلا دیش کے شہر میرپور میں ہورہا ہے، پاکستانی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں کامیابی کے لئے قومی ٹیم کو غیر معمولی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔میرپور، بنگلا دیش میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بھارت اور سری لنکا ٹف کرکٹ کھیل کر آرہے ہیں، انہیں شکست دینے کے لئے غیر معمولی کارکردگی دکھانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو کنڈیشنز کا فائدہ ضرور ہوگا لیکن بنگلا دیش سمیت کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑی نئے کوچز سے سیکھنے کی کوشش کررہے ہیں، امید ہے کہ آگے چل کر ٹیم اور کوچز کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔