کھیل
10 مارچ ، 2012

ڈنیڈن ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے مزید264رنز، جنوبی افریقا کو8وکٹیں درکار

ڈنیڈن ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے مزید264رنز، جنوبی افریقا کو8وکٹیں درکار

ڈنیڈن…جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن نیوزی لینڈ کی ٹیم 401 رنز کا تعاقب کررہی ہے، مہمان ٹیم کی جانب سے جیک روڈولف سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔ڈنیڈن میں جاری میچ کے چوتھے دن جنوبی افریقی بیٹسمین چھائے رہے، گریم اسمتھ اور جیک کیلس کے بعد جیک روڈولف نے بھی سنچری اسکور کرکے جنوبی افریقا کی برتری کو 400 تک پہنچا دیا،مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 5 وکٹ پر 435 رنز پر ڈکلئیر کی جس میں روڈولف کے ناقابل شکست 105 اور جیک کیلس کے 113 رنز شامل تھے، 401 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 2 وکٹ پر 137 رنز بنالئے تھے، برینڈن مکلم 58 اور کپتان راس ٹیلر 48 رنز بناکر وکٹ پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرنے کے لئے مزید 264 رنز جبکہ جنوبی افریقا کو 8 وکٹیں درکار ہیں۔

مزید خبریں :