پاکستان
09 جون ، 2013

کیریئرکونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد

کیریئرکونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد

حیدر آباد… طلباو طالبات کو اپنے بہترین کیرئیر کی تلاش میں مدد فراہم کرنے کے لئے حیدرآباد میں ایک روزہ تعلیمی نمائش کا انعقاد کیا گیا، انور کمال کی رپورٹ کے مطابق کیریئرکونسلنگ اینڈ ایجوکیشنل ایگزی بیشن کا انعقاد مہران آرٹ کونسل میں کیا گیا۔ جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش کا مقصد طلباو طالبات کو تعلیم کیریئر سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلباء کا کہنا تھا کہ انہیں اس نمائش سے مستقبل کی پلاننگ میں بڑی مدد ملے گی۔ نمائش میں مختلف تعلیمی اداروں کی جانب سے طلباء کی آگاہی کے لئے اسٹال اور سمینار کااہتمام کیا گیا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایم کیوایم اندرون سندھ تنظیمی کمیٹی کے رہنما وسیم قریشی تھے۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ نمائش کا مقصد طلباء کو مستقبل کے تعین میں مدد فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد یہ تھا کہ طلباو طالبات کو آگاہی دی جاسکے کہ انہیں اپنی طالب علمی کے زمانہ میں کیا کرنا ہے، بچے بہتر مستقبل کیلئے تجویز کرتے ہیں کہ انہیں ڈاکٹر بننا ہے یا انجینئر۔

مزید خبریں :